برمنگھم میں شاہینوں کی تیاریاں مکمل، آج نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا
497592 30965701 - برمنگھم میں شاہینوں کی تیاریاں مکمل، آج نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگ

برمنگھم میں شاہینوں Ù†Û’ تیاریاں تیز کردیں، لارڈز Ú©ÛŒ فاتØ+ سرفراز الیون کیلئے اب غلطی Ú©ÛŒ گنجائش نہیں، آج نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا، میگا ایونٹ میں کیویز اب تک ناقابل شکست ہیں۔

ہار نہیں، اب صرف جیت، غلطی کی گنجائش ختم ہوگئی۔ ورلڈ کپ میں شاہینوں کا اب ہر میچ فائنل ہے۔ آج سرفراز الیون کا نیوزی لینڈ سے سامنا ہوگا۔ برمنگھم میں سہ پہر ڈھائی بجے میدان سجے گا۔
گرین شرٹس کی تیاریاں مکمل ہیں۔ قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں خوب پسینہ بہایا۔ جنوی افریقہ کو ہرانے کے بعد پاکستان کے چھ میچز میں پانچ پوائنٹس ہیں۔کیویز گیارہ پوائنٹس کے ساتھ میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ عالمی مقابلوں میں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے۔ آٹھ میں سے چھ بار بازی اپنے نام کی جبکہ دو مقابلوں میں کیویز نے میدان مارا۔